Thursday, April 18, 2024

افغان امن عمل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے ، شاہ محمود قریشی

افغان امن عمل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے ، شاہ محمود قریشی
November 20, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا افغان امن عمل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے دورہ افغانستان کے ثمرات کے حوالے سے اہم بیان دیتے ہوئے کہا دوحہ میں بھی بات چیت چل رہی ہے۔ دورہ کابل کے ذریعے پاکستان اور افغانستان کے مابین دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینا بھی ہمارے پیش نظر تھا ۔ افغانستان کے ساتھ دو طرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ کے حوالے سے بھی افغان قیادت کے ساتھ ہماری اہم نشستیں ہوئیں ۔ ہم نے ٹرانزٹ ٹریڈ، دو طرفہ تجارت اور علاقائی روابط کے فروغ کے ذریعے دو طرفہ کثیر الجہتی اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا صدر اشرف غنی کے ساتھ بہت اچھی نشست ہوئی، وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ میری اور افغان وزیر خارجہ محمد حنیف آتمر اور ان کی ٹیم کے ساتھ بہت اچھی ملاقات رہی۔ ہم نے پاکستان اور افغانستان کے مابین دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے مستقبل کے راستے (Trajectory ) پر اتفاق کیا۔ ہمارا افغانستان اور پاکستان کے مابین دو طرفہ تعلقات کے شیئروژن پر بھی اتفاق ہوا۔ میں سمجھتا ہوں کہ افغان قیادت اس دورے کی اہمیت کو سمجھتی ہے۔