Thursday, April 25, 2024

افغان اتحادی فورسز کا افغان طالبان کے جنگجوؤں کیخلاف آپریشن، 15 جنگجو ہلاک

افغان اتحادی فورسز کا افغان طالبان کے جنگجوؤں کیخلاف آپریشن، 15 جنگجو ہلاک
January 16, 2019
 کابل (92 نیوز) افغان اتحادی فورسز نے افغان طالبان اور داعش کے جنگجوؤں کیخلاف آپریشن کیا جس دوران طالبان اور داعش کے 15 جنگجو ہلاک ہو گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں افغان فورسز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں ہیں جن میں طالبان اور داعش کے 15 جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔ افغان عسکری حکام کا کہنا ہے کہ ننگرہار کےضلع آچن میں افغان فورسز کی کارروائی میں داعش کے 7 جنگجو ہلاک ہوئے جبکہ پکتیکا اور ہلمند میں اتحادی فوج کے فضائی حملے میں طالبان کے 2 جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔ قبل ازیں افغان صوبے غزنی میں اتحادی فورسز کے فضائی حملے میں 60 طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔ افغان حکام کے مطابق غزنی میں طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان کئی روز سے جاری رہنے والی لڑائی میں 30 سکیورتی  اہلکار بھی ہلاک ہوئے تھے۔ افغانستان میں طالبان کے حملوں میں 22 سکیورٹی اہلکاروں سمیت متعدد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ دوسری جانب افغان فوج اور طالبان کے درمیان جھڑپیں صوبے وردک کے علاقے سید آباد تک پھیل گئیں جن میں 9 افغان فوجی ہلاک اور 5 طالبان مارے گئے تھے۔