Saturday, April 27, 2024

افطار کے نام پر موروثی سیاست منتقل کرنے کی تقریب ہوئی ، فردوس عاشق

افطار کے نام پر موروثی سیاست منتقل کرنے کی تقریب ہوئی ، فردوس عاشق
May 20, 2019
اسلام آباد (92 نیوز ) وزیر اعظم عمران خان  معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ روز اپوزیشن کے افطار ڈنر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افطار کے نام پر موروثی سیاست اگلی نسلوں کو منتقل کرنے کی تقریب ہوئی جہاں لوٹے ہوئے مال کے تحفظ کا تجدید عہد کیا گیا ۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1130348728102133760 حکومتی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ  میں  کہا کہ عمران خان قوم کو غلام ابن غلام بنانے سے بچانے کی جدوجہد کررہے ہیں ، قوم کو غلامی میں نہیں جانے دیں گے۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1130348978254602241 فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قصیدہ گو اور دربان موروثی سیاسی آمریت کے ہاتھ پر بیعت کی گردانیں پڑھنا شروع کر دیں گے۔  گزشتہ روز افطار کے نام پر موروثی سیاست منتقل کرنے کی تقریب ہوئی۔