Monday, May 13, 2024

افشاں لطیف کا وزیراعلیٰ معائنہ تیم کے دفتر کے باہر دھرنا

افشاں لطیف کا وزیراعلیٰ معائنہ تیم کے دفتر کے باہر دھرنا
February 3, 2020
لاہور ( 92 نیوز)  کاشانہ کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف  انصاف کے حصول کے لئے سڑک پر نکل آئیں، افشاں لطیف  لاہور میں وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم کے دفتر کے باہر سڑک پر بیٹھ گئیں۔ سابق سپرنٹنڈنٹ کاشانہ نے کہا کہ  یہ وہی وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم ہے جہاں سے ظلم کی داستان شروع  ہوئی تھی ، اجمل چیمہ  اسی ٹیم میں چھپ کر بیٹھا ہوا ہے  ،  مجھے آدھے گھنٹے کے نوٹس پر کال کر کے بلایا جاتا تھا ، میری  چادر کھینچی جاتی تھی ، ہاتھ سےپکڑ کر کھینچا جاتا تھا ، یہاں دو بچیوں کو بھیجا گیا جہاں ان سےبد اخلاقی کی گئی ۔