Sunday, September 8, 2024

افسوس ہے ٹیم اپنی صلاحیت کے مطابق نہیں کھیلی: عمران خان

افسوس ہے ٹیم اپنی صلاحیت کے مطابق نہیں کھیلی: عمران خان
March 20, 2016
لاہور (نائنٹی تو نیوز) سابق کپتان عمران خان موجودہ ٹی ٹوینٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کی کپتانی پر حیران۔ ان کا کہنا تھا کہ دباؤ پر ٹیم کپتان کی طرف دیکھتی ہے لیکن آفریدی میچ سے پہلے ہی بہت ٹینشن میں نظر آئے۔ اس پچ پر ایک ریگولر اسپنر کو ضرور کھلانا چاہیے تھا۔ سابق کپتان عمران خان نے سرحد پار جا کر پاکستان کو بھارت کے خلاف جیت کے مشورے دیئے لیکن شاہینوں نےان پر ذرا بھی عمل نہ کیا اور اپنے گلے میں ہار کا ہار پہن لیا۔ قومی ٹیم نے عمران خان کی ساری امیدوں پر پانی پھیرا تو وہ بھی افسردہ ہو گئے۔ بھارتی ٹی وی چینل سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا، ایک سو انیس رنز کا ہدف زیادہ نہیں تھا۔ افسوس ہے کہ ٹیم اپنی صلاحیت کے مطابق نہیں کھیلی۔ انہوں نے ناقص کپتانی پر شاہد آفریدی کو نشانے پر لیا۔ ایڈن گارڈن کی پچ اسپنرز کو اسپورٹ کر رہی تھی، ایسے میں شاہد آفریدی نے چار فاسٹ گیند باز کھلا دیئے۔ عمران خان نے ریگولر اسپنر نہ کھلانے پر حیرانگی کا اظہار کیا۔ عمران خان پاکستان کی جیت کے لیے بڑے پرامید تھے لیکن آفریدی الیون نے بدترین کھیل کھیل کر انہیں ہار کا تحفہ دیا۔