Friday, May 3, 2024

افسوس ہے تاجروں کی حکومت ہوتے ہوئے بھی ہمیں سڑکوں پر آنا پڑرہا ہے  : خالد پرویز

 افسوس ہے تاجروں کی حکومت ہوتے ہوئے بھی ہمیں سڑکوں پر آنا پڑرہا ہے  : خالد پرویز
August 3, 2015
لاہور(92نیوز)آل پاکستان انجمن تاجران کےصدرخالدپرویزکاکہناہےکہ افسوس ہے کہ تاجروں کی حکومت ہوتےہوئےبھی انہیں اپنےحقوق کےلیےسڑکوں پرآناپڑرہاہے،پانچ اگست کوہڑتال ضرور ہوگی دوسری جانب نعیم میرگروپ کاکہناہےکہ وہ اس ہڑتال کی حمایت کرتےہیں نہ مخالفت۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران کےصدرخالد پرویزنےکہاہےکہ ایک روز کی ہڑتال سےسو ارب کا نقصان ہوتاہے ،لیکن حکومتی پالیسیوں کےسبب وہ ہڑتال پرمجبورہیں۔ دوسری جانب لاہور پریس کلب  میں آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میرگروپ کےرہنماوں نے پریس کانفرس کی  تاجروں کاکہناتھاکہ یکم کی ہڑتال کامیاب تھی لیکن انہیں اسحاق ڈار اور چیئرمن ایف بی آر  پر اعتماد نہیں  ،،اب ٹیکس واپسی تک حکومت سےکوئی مذاکرات نہیں ہونگے ۔ نعیم میرگروپ کےتاجروں کاکہناتھاکہ وہ پانچ اگست کی ہڑتال  کی نہ حمایت کرتے ہیں اور نہ ہی مخالفت۔ تاجروں کی تمام تنظیموں کی جانب سے حکومت سے ودہولڈنگ ٹیکس کی واپسی کا مطالبہ کیاجارہاہے۔ ملک بھرمیں ہڑتالیں اوراحتجاجی سلسلے بھی جاری ہیں لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی  اب دیکھنایہ ہےکہ تاجروں کی یہ ہڑتالیں کیارنگ لاتی ہیں ۔