Thursday, March 28, 2024

افسوس کہ صدر کو سندھ حکومت گرانے بارے بریف کیا گیا،مرتضیٰ وہاب

افسوس کہ صدر کو سندھ حکومت گرانے بارے بریف کیا گیا،مرتضیٰ وہاب
December 31, 2018
کراچی (92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ صدر وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے مگر  صدر مملکت کو سندھ حکومت گرانے کے حوالے سے بریف کیا گیا ،ا فسوس کہ  ایوان صدر سے تاحال تردید نہیں آئی ۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے الزام تراشی کرتے اور یوٹرن لیتے رہتے ہیں،پیپلز پارٹی کا کوئی ایم پی اے یا ایم این اے کہیں نہیں جارہا، ہمارے 99 ارکان سندھ اسمبلی پارٹی کےساتھ ہیں،ٰ ہمارے ایم پی ایز سے متعلق بات کرنا بلی کے خواب میں چھیچھڑوں کے مترادف ہے ۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ  وزیر اطلاعات کراچی پہنچیں گے تو ان کی اطلاعات میں بہت اضافہ ہوگا، گورنر عمران اسماعیل کو سندھ کی نمائندگی کرنی چاہئے، گورنر ہاؤس کے اخراجات اورگورنر کی تنخواہ سندھ حکومت دیتی ہے۔