Saturday, April 20, 2024

افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کو مداحوں سے بچھڑے 65 برس بیت گئے

افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کو مداحوں سے بچھڑے 65 برس بیت گئے
January 18, 2020
لاہور (92 نیوز) اردو زبان کے مشہور افسانہ نگارسعادت حسن منٹو کو مداحوں سے بچھڑے 65 برس بیت گئے مگر انکی تحریروں کی کاٹ آج بھی محسوس کی جا سکتی ہے۔ اپنی تحریروں میں تلوار جیسی کاٹ رکھنے والے سعادت حسن منٹو گیارہ مئی انیس سوبارہ کولدھیانہ میں پیداہوئے، وہ تقسیم ہند کے وقت نقل مکانی کر کے لاہور آگئے۔ منٹوکا شمار ان افسانہ نگاروں میں ہوتا ہےجنکی تحریریں آج بھی بڑے شوق سے پڑھی جا تی ہیں، انکے افسانوں میں موضوعاتی شدت پائی جاتی ہے۔ دنیا بھرمیں جہاں جہاں اردوبولی سمجھی اور پڑھی جاتی ہے وہاں سعادت حسن منٹوکے خیالات اورمشاہدات موجود ہیں۔ منٹو کی تصانیف میں، ٹو بہ ٹیک سنگھ، دھواں، آتش پارے، منٹو ڈرامہ، منٹو کہانیاں، کھول دو، جیسی تصانیف شامل ہیں۔ سعادت حسن منٹواٹھارہ جنوری انیس سوپچپن کو دنیا سے رخصت ہوگئے مگر ان کی تحریریں آج بھی زندہ ہیں۔