Thursday, April 25, 2024

افریقی ملکوں موزمبیق، زمبابوے اور ملاوی میں سیلاب نے تباہی مچا دی

افریقی ملکوں موزمبیق، زمبابوے اور ملاوی میں سیلاب نے تباہی مچا دی
March 19, 2019

 ماپوتو (92 نیوز) افریقی ممالک موزمبیق، زمبابوے اور ملاوی میں سیلاب نے شدید تباہی مچا دی۔ حکام نے موزمبیق میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے بھی زائد ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

موزمبیق کے صدر فیلیپ نیُوسی کا کہنا ہے کہ ان کا ملک سمندری طوفان ادائے کی تباہ کاریوں کا شکار ہے اور خدشہ ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار تک ہو سکتی ہے۔

ادھر سمندری طوفان کے باعث کئی علاقوں میں طویل بلیک آؤٹ ہے ، لاکھوں گھر اندھیروں میں ڈوب گئے۔ موزمبیق کے شہر بیرا کے زمینی وفضائی راستے بند ہو چکے ہیں۔ امداد کی فراہمی میں بھی مشکلات درپیش ہیں۔

انڈونیشیا میں بھی سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 58 تک پہنچ چکی ہے جبکہ درجنوں افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ حالیہ صورتحال کے پیشِ نظر حکام نے ملک بھر میں 14 روز کیلئے ایمرجنسی بھی نافذ کر دی ہے۔