Sunday, May 12, 2024

افریقی ملکوں سے تجارت کا فروغ حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے ، شاہ محمود قریشی

افریقی ملکوں سے تجارت کا فروغ حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے ، شاہ محمود قریشی
February 16, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا افریقی ملکوں سے تجارت کا فروغ حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مصر روانگی سے قبل ویڈیو پیغام میں کہا کہ معاشی سفارت کاری کے پیش نظر افریقی ممالک کے ساتھ تجارت کا فروغ ہماری حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون کے فروغ کے حوالے سے بے پناہ امکانات موجود ہیں۔ وزیرخارجہ تعلیمی شعبے میں تجربات سے استفادہ کیلئے جامعہ الازہر کا دورہ بھی کرینگے ۔ مصر میں بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات کرینگے۔