Sunday, September 8, 2024

افریقی ملک چاڈ میں بوکو حرام کے 10 کارکنوں کو سزائے موت سنا دی گئی

افریقی ملک چاڈ میں بوکو حرام کے 10 کارکنوں کو سزائے موت سنا دی گئی
August 29, 2015
نجمینا (ویب ڈیسک) چاڈ کی عدالت نے دہشت گردی میں ملوث نائیجیریا کی شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے دس ارکان کو سزائے موت سنا دی ہے۔ چاڈکے دارالحکومت نجمینا میں بوکو حرام کے ارکان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ تمام ملزموں پر چاڈ میں دھماکے کرنے کا جرم ثابت ہو گیا۔ چاڈ میں پندرہ جون کو ہونے والے ایک دھماکے میں چونتیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ چا ڈ حکام کا کہنا ہے کہ موت کی سزا پانے والوں میں ایک مجرم مصطفی بوکو حرام کا سینئر رہنما ہے۔ چاڈ میں بوکو حرام کے ارکان کے خلاف پہلی بار عدالتی کارروائی کی گئی ہے۔ افریقی ملک چاڈ ہمسایہ ملک نائیجیریا کی بوکو حرام کے خلاف کارروائیوں میں بھرپور مدد کر رہا ہے۔