Thursday, May 9, 2024

افریقی ملک روانڈا میں 1994 کی نسل کشی کا ذمہ دار فرانس قرار

افریقی ملک روانڈا میں 1994 کی نسل کشی کا ذمہ دار فرانس قرار
April 20, 2021

کیگالی (92 نیوز) افریقی ملک روانڈا میں 1994 کی نسل کشی کا ذمہ دار فرانس کو قرار دیا گیا۔ مقامی تفتیش کاروں کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق فرانس روانڈا میں لاکھوں افراد کے قتل کا ذمہ دار ہے۔ فرانس نے خطے میں اثرورسوخ بڑھانے کے لیے نسل کشی کی حمایت  کی اور حقائق کو مسخ کرنے اور اپنے کردار کو چھپانے کی  مسلسل کوشش کی۔ روانڈا میں نسل کشی میں 8 لاکھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔