Friday, April 19, 2024

افریقی ملک بوٹسوانا میں دو ماہ کے دوران تین سو ساٹھ ہاتھی ہلاک

افریقی ملک بوٹسوانا میں دو ماہ کے دوران تین سو ساٹھ ہاتھی ہلاک
July 3, 2020
 گیبرون (92 نیوز) افریقی ملک بوٹسوانا میں ہاتھیوں کی پُراسرار ہلاکت معمہ بن گئی۔ دو ماہ کے دوران تین سو ساٹھ ہاتھی ہلاک ہو چکے ہیں ۔ سیکڑوں ہاتھیوں کی پُراسرار ہلاکت پر بوٹسوانا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ محکمہ جنگلات نے مردہ ہاتھیوں کی تصاویر جاری کی ہیں جن میں کوئی پانی کے ذخیرے کے پاس پڑا نظر آرہا تو کوئی منہ کے بل گرا۔ حکام کے مطابق ہاتھیوں کی اتنے بڑے پیمانے پر اموات پہلی بار مئی میں نوٹ کی گئیں جب صرف تین گھنٹے کے فضائی جائزے میں ایک سو انہتر لاشیں دیکھی گئی تھیں جبکہ ایک ماہ بعد یہ تعداد ساڑھے تین سو سے بھی بڑھ گئی۔ مردہ ہاتھیوں سے لیے گئے نمونوں کی جانچ کینیڈا، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کی لیبارٹریز میں ہو رہی ہے۔ بوٹسوانا افریقی نسل کے ہاتھیوں کا گھر جانا جاتا ہے جو اس وقت معدومیت کا شکار ہیں۔ ایسے ایک لاکھ چوالیس ہزار ہاتھی دنیا میں پائے جاتے ہیں۔