Sunday, May 19, 2024

افریقی ملک بوٹسوانا میں دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ہیرا دریافت

افریقی ملک بوٹسوانا میں دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ہیرا دریافت
June 17, 2021

گیبرون (92 نیوز) افریقی ملک بوٹسوانا میں دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ہیرا دریافت ہوا ہے۔

ایک ہزار اٹھانوے قیراط کا یہ ہیرا خصوصی تقریب میں بوٹسوانا کے صدر ماسیسی کو دکھایا گیا، ہیرا امریکی کمپنی اور باٹسوانا کی حکومت کی مشترکہ مہم کے دوران یکم جون کو دریافت ہوا، جس کے حجم اور چمک دمک نے ماہرین کو حیران کردیا۔

اسے دنیا کا تیسرا بڑا ہیرا کہا جارہا ہے، پہلے دو بڑے ہیرے جنوبی افریقہ اور بوٹسوانا سے دریافت ہوچکے ہیں۔ بوٹسوانا کا شمار براعظم افریقہ میں ہیروں کی کان کنی کرنے والے بڑے ممالک میں ہوتا ہے۔