Sunday, September 8, 2024

افریقی ملک برکینافاسو میں دہشت گردوں کاہوٹل پرحملہ‘ 20 افراد ہلاک

افریقی ملک برکینافاسو میں دہشت گردوں کاہوٹل پرحملہ‘ 20 افراد ہلاک
January 16, 2016
اوگاڈوگو (ویب ڈیسک) مغربی افریقی ملک برکینافاسو میں مسلح افراد کاہوٹل پرحملہ‘ بیس افرادہلاک‘ درجنوں زخمی۔ حملہ آوروں نے ہوٹل میں موجود متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برکینافاسو کے دارالحکومت اوگاڈوگو میں ہوٹل پر مسلح افراد نے حملہ کر کے بیس افراد کو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کر دیا جبکہ متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا۔ یرغمال بنائے گئے افراد میں امریکی اور فرانسیسی فوجی بھی شامل ہیں۔ ملزموں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ بھی ہوا۔ واضح رہے کہ ہوٹل کے باہر بم دھماکے بھی ہوئے۔ سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ برکینافاسو کے دارالحکومت اوگاڈوگو میں سات گھنٹے کیلئے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ القاعدہ کے حمایتی گروپ نے برکینا فاسو میں ہوٹل پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔