Thursday, April 25, 2024

افریقی ملک برونڈی میں فوج نے صدرپیری نکورنزیزا کو برطرف کردیا

افریقی ملک برونڈی میں فوج نے صدرپیری نکورنزیزا کو برطرف کردیا
May 13, 2015
بوجمبورا(ویب ڈیسک)افریقی ملک برونڈی میں فوج نے صدرپیری نکورنزیزاکوبر طرف کردیاجبکہ صدرنے اپنی برطرفی کومضحکہ خیزقراردے دیاہے۔ تفصیلات کے مطابق افریقی ملک برونڈی  کے سرکاری ریڈیوپرفوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں بڑھتے ہوئے پرتشددواقعات اورعوام کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنانے کے لیے صدرپئیرکورونزازاکواقتدارسے الگ کرنے کااقدام اٹھایا ہے۔ واضح رہے کہ پئیرکورونزازاکی جانب سے رواں برس تیسری باربرونڈی کاصدرمنتخب ہونے پر ان کے خلاف  ملک گیراحتجاج کاسلسلہ جاری ہے۔ دوہفتوں سے جاری مظاہروں کے دوران اکیس کے قریب افرادہلاک  اورہزاوں شہری ہمسایہ ممالک میں نقل مکانی کرچکے ہیں۔