Friday, April 26, 2024

افریقی مسلم ملک چاڈ نے بھی قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے

افریقی مسلم ملک چاڈ نے بھی قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے
August 24, 2017

نجامینا (92 نیوز) چار عرب ممالک کے بعد افریقی ملک چاڈ نے بھی قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے۔

چاڈ نے دارالحکومت نجامینا میں قطر کا سفارت خانہ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے سفارت کاروں کو دس روز میں ملک سے چلے جانے کا حکم دیا ہے۔

چاڈ نے قطر پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے لیبیا کے ذریعے چاڈ میں سیاسی عدم استحکام پیدا کیا اور حکومت گرانے کی کوشش کی۔

چاڈ کی وزرات خارجہ نے قطر پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے تمام اقدامات اور کارروائیوں سے دستبردار ہوجائے جو دوسرے ممالک کی سلامتی کے لیے خطرات کا موجب ہوسکتے ہیں۔