Thursday, April 25, 2024

افریقی شیروں کے معدوم ہو جانے کا خطرہ‘ شکار ممنوع قرار دیدیا گیا

افریقی شیروں کے معدوم ہو جانے کا خطرہ‘ شکار ممنوع قرار دیدیا گیا
December 22, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) افریقی شیر کی نسل ناپید ہونے کے خطرے کے پیش نظر امریکی محکمہ جنگلی حیات نے افریقی شیر کی دواقسام کو قانونی تحفظ فراہم کرتے ہوئے ان کے شکار پر پابندی لگا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ جنگلی حیات و ماہی نے قراردیا ہے کہ مغربی اور وسطی افریقہ کے شیروں کی دو نسلیں ناپید ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔ اس لیے امریکی شہریوں کومشرقی و جنوبی افریقہ کے ان شیروں کے شکار کے پرمٹ منسوخ کئے جا رہے ہیں جس کے بعد امریکی شہریوں کے ان شیروں کا شکار ممنوع قرار دیدیاہے۔ یو ایس فش اینڈ وائلڈ لائف سروس کے ڈائریکٹر ڈان ایش نے کہا اگرچہ یہ طویل عمل ہے لیکن وہ افریقی شیروں کے تحفظ کیلئے ان کے شکار پر پابندی عائد کر رہے ہیں اور یہ پابندی یکم جنوری سے نافذ العمل ہو گی۔ خیال رہے کہ افریقہ میں ان شیروں کا شکار کرنے والے دو تہائی امریکی ہیں۔ دنیا میں ان شیروں کی تعداد صرف چودہ سو رہ گئی ہے۔ خدشہ ہے کہ اگر شیروں کا شکار جاری رہا تو ان کی نسل معدوم ہو جائیگی۔