Friday, March 29, 2024

افریقہ کپ آف نیشنز الجیریا کے نام

افریقہ کپ آف نیشنز الجیریا کے نام
July 20, 2019
قاہرہ ( 92 نیوز) افریقہ کپ آف نیشنز الجیریانے اپنے نام کر لیا،فائنل میں الجیریا نے سینی گال کو ایک صفر سے شکست دی۔الجیریا نے 29سال بعد افریقن نیشنز کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ الجیریا نے فیصلہ کن معرکے میں سینیگال کو ایک صفر سے شکست دی۔ الجیریانے کھیل کے آغاز سے  ہی میچ اپنی گرفت میں رکھا اور دوسرے منٹ میں ہی گول داغ کر حریف ٹیم پر دھاک بٹھا لی ۔فاتح ٹیم کو پہلے ہاف میں  ایک صفر کی برتری حاصل رہی۔ دوسرے ہاف میں سینیگال نے میچ میں واپسی کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہی ،دوسرے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول نہ کر سکیں اور الجیریا نے ایک صفر سے میچ جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ الجیریانے افریقہ کپ آف نیشنز کا ٹائٹل دوسری بار اپنے نام کیا ،ٹیم کی جیت پر شائقین نے بھر پور اندز میں جشن بھی منایا۔