Wednesday, April 24, 2024

افریقہ میں سمندی طوفان نے ماحولیاتی تبدیلی کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ‏

افریقہ میں سمندی طوفان نے ماحولیاتی تبدیلی کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ‏
March 27, 2019

نیو یارک ( 92 نیوز)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کہتے ہیں کہ افریقہ میں آنے والےتباہ کن سمندری طوفان ادائےنے ماحولیاتی تبدیلی کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

افریقہ  میں طوفان کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دیتے ہوئےانتونیو گوتیرس کا کہنا تھا کہ موزمبیق میں سمندری طوفان سے20لاکھ افراد متاثرہوئےجبکہ15لاکھ اس وقت امدادکےمنتظرہیں۔

انہوں نے کہاکہ تین ملکوں سے ٹکرانے والاادائےطوفان غیرمتوقع طورپرشدیدتھا۔

طوفان کی تباہ کاریاں بتاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ  موزمبیق، زمبابوے اور ملاوی میں کم ازکم 686ہلاک ہوئے ، ہزاروں گھرتباہ  جبکہ لاکھوں افراد بے گھرہوئے،متاثرین میں بڑی تعدادمیں بچےبھی شامل ہیں۔