Sunday, May 12, 2024

افریقن فٹبالر آف دی ائیر کا تاج ساڈیو مانے کے سر سج گیا

افریقن فٹبالر آف دی ائیر کا تاج ساڈیو مانے کے سر سج گیا
January 8, 2020
ہرگاڈا ( 92 نیوز) افریقن فٹبالر آف دی ائیر کا تاج ساڈیو مانے کے سر سج گیا ،  ساڈیو مانے کو لیور پول کی جانب سے چییمپئنز لیگ اور  افریقہ کپ آف نیشنز میں شاندار پرفارمنس دکھانے پر اس ایوراڈ کی لسٹ میں شامل کیا گیا تھا،مصر کے اسٹار فٹبالر محمد صلاح دوسرے نمبر پر رہے۔ سینیگلال کے فٹبالر ساڈیو مانے نے  اسٹار فٹبالر محمد صلاح   کو پیچھے چھوڑ کر افریقن فٹبالر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کیا ۔  ایوارڈ  کے لیے کھلاڑیوں میں محمد صلاح ، ساڈیو مانے    اور ریاض مہریز کو شامل کیا گیا تھا۔ ساڈیو مانے نے دونوں اسٹار فٹبالر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی بار افریقن فٹبالر آف دی ایئر کا ایوراڈ جیتا ، سینیگال کے اسٹار فٹبالر  پچھلےدو سالوں سے رنر اپ کھلاڑی رہے  تھے۔ ساڈیو  سینیگال  کے دوسرے فٹبالر ہیں جنہوں نے افریقہ کے بہترین فٹبالر ہونے کا اعزاز  حاصل کیا ہے۔