Friday, May 10, 2024

افریقن فٹبال پلیئر آف دی ایئر، محمد صلاح، سادیو مانے اور مہریہز کا انتخاب

افریقن فٹبال پلیئر آف دی ایئر، محمد صلاح، سادیو مانے اور مہریہز کا انتخاب
December 27, 2019
قائرہ (92 نیوز) افریقن فٹبال پلیئر آف دی ایئر کے لیے مصر کے محمد صلاح، سینیگال کے سادیو مانے اور الجیریا کے ریاض مہریہز کا انتخاب کر لیا گیا، افریقہ کے بہترین فٹبالر کا اعلان اگلے ماہ کیا جائے گا۔ افریقہ کے بہترین فٹبال کھلاڑی کا سہرا کس کے سر سجے گا، کنفیڈریشن آف افریقن فٹبال نے کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر لیا۔ کھلاڑیوں میں محمد صلاح، سادیو مانے اور ریاض مہریز کو شامل کیا گیا ہے۔ مصر کے اسٹار فٹبالر محمد صلاح دو بار افریقن فٹبالر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں، مصر کے اسٹار فٹبالر نے 2017 اور 2018 میں افریقہ کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ سینیگال کے فٹبالر سادیو مانے کو بھی بہترین کھلاڑیوں کی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، سینیگال کے اسٹار فٹبالر پچھلےدو سالوں سے رنر اپ کھلاڑی رہے ہیں۔ الجیریا کے ریاض مہریز کو بھی افریقن فٹبالر آف دی ایئر کے لیے منتخب کیا گیا ہے، الجیرین فٹبالر نے 2016 میں افریقن فٹبالرآف دی ایئرکا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔