Friday, March 29, 2024

افتخارچودھری کی بحالی سے ایسے لوگ بھی جج بن گئے جن کی اہلیت پر سوالات ہیں، فواد چودھری

افتخارچودھری کی بحالی سے ایسے لوگ بھی جج بن گئے جن کی اہلیت پر سوالات ہیں، فواد چودھری
December 19, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کی بحالی سے ایسے لوگ بھی جج بن گئے جن کی اہلیت اور علم پر سوالات ہیں۔ فواد چودھری نے ٹویٹ میں لکھا کہ آگ سے کھیلنے کے شوقین حضرات کو علم ہی نہیں کہ جل بھی سکتے ہیں۔ ان میں لفظ چننے کی اہلیت نہ بیان کا سلیقہ۔ یہ رِیت نئی نہیں مگر تاریخ سے کوئی سبق نہیں سیکھتا۔ ادھر سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کو سزائے موت کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ مشرف نے 2007 میں ایمرجنسی نافذ کی اور آئین توڑا ، ان پر عائد تمام الزامات بغیر کسی شک و شبہے کے ثابت ہوتے ہیں ، مشرف کو حق سے زیادہ شفاف ٹرائل کا موقع دیا ، ملزم کو ہر الزام پر علیحدہ علیحدہ سزائے موت دی جاتی ہے۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1207620133801336832 تین رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس وقار احمد نے فیصلے میں لکھا کہ پھانسی سے قبل اگر مشرف انتقال کر جاتے ہیں تو انکی لاش کو ڈی چوک لایا جائے اور تین روز تک لٹکائی جائے ۔ فیصلے میں کہا گیا کہ اس کیس سے متعلق ریکارڈ رجسٹرار کی تحویل میں رکھا جائے۔ پرویز مشرف کیخلاف فیصلے میں بھی بلیک لاء ڈکشنری کا حوالہ استعمال کیا گیا ،  بلیک لاء ڈکشنری کا حوالہ غیر آئینی لفظ کی تشریح کے لیے کیا گیا ہے۔ سنگین غداری کی تشریح کے لئے آکسفورڈ ڈکشنری کا حوالہ بھی دیا گیا ہے  ۔ فیصلے کی کاپی اٹارنی جنرل اور مشرف کے وکیل کو فراہم کرنے کا حکم  دیا گیا ۔