Friday, May 17, 2024

افتخار احمد نے 10 اوورز میں 5 زمبابوین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی

افتخار احمد نے 10 اوورز میں 5 زمبابوین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی
November 1, 2020

راولپنڈی(92 نیوز) زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میں افتخار احمد نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے  10 اوورز میں  40 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

افتخار احمد نے وکٹ کیپر بلے باز برینڈن ٹیلر کو 36 رنز پر آؤٹ کیا ، ان کا کیچ امام الحق نے پکڑا ۔ سین ولیمز  بھی افتخار احمد کے ہاتھوں شکار ہوئے ، وہ 75 پر کھیل رہے تھے ۔ویسلے مدھویری بھی افتخار احمد کی گیند پر  کیچ آؤٹ ہوئے ۔

سکندر رضا ، افتخار احمد کا چوتھا شکار تھا جن کا کیچ  بھی خود افتخار نے ہی پکڑا ۔ ٹیندائی چیسرو  افتخار کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو ئے ۔

افتخار نے دس اوورز میں دو میڈ ان بھی کئے ، انہوں نے کوئی وائیڈ یا نو بال نہیں پھینکی۔ انہیں پانچ چوکے لگے ۔انہوں نے 10 اوورز میں  39 ڈاٹ بال پھینکیں ۔