Friday, March 29, 2024

افتتاح کے باوجود ملک کے سب سے بڑے ٹراما سنٹر کو فعال نہ کیا جا سکا

افتتاح کے باوجود ملک کے سب سے بڑے ٹراما سنٹر کو فعال نہ کیا جا سکا
December 30, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی میں قائم ہونے والا ملک کا سب سے بڑا اور جدید ٹراما سینٹر افتتاح کے ایک ہفتے بعد بھی فعال نہ ہوسکا ۔ ٹراما سینٹر کا افتتاح پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سول اسپتال میں قائم بے نظیر ٹراما سینٹر کا افتتاح 23 دسمبر کو کیا گیا تھا۔ ٹراما سینٹر کا افتتاح پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کیا تھا۔ ٹراما سینٹر کا افتتاح تو نہ ہوسکا لیکن اسپتال انتظامیہ نے ایمرجنسی گیٹ کے باہر پارکنگ قائم کردی۔ اسپتال ذرائع نے 92 نیوز کو بتایا کہ ٹراما سینٹر فعال ہونے میں مزید ایک ماہ لگ سکتا ہے جبکہ ٹراما سینٹر کی بلڈنگ کی مکمل تعمیر میں 6 ماہ کا وقت درکار ہوسکتا ہے۔ خیال رہے کہ افتتاح کے موقع پر لیاری کے رہائشی فیصل بلوچ کی نو ماہ کی بسمہ اسپتال ایمرجنسی میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر دم توڑ گئی تھی۔