Monday, September 16, 2024

اغوابرائےتاوان میں ملوث پانچ پولیس اہلکارجسمانی ریمانڈپر پولیس کےحوالے

اغوابرائےتاوان میں ملوث پانچ پولیس اہلکارجسمانی ریمانڈپر پولیس کےحوالے
April 6, 2015
کراچی(92نیوز)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اغوا برائے تاوان میں ملوث پانچ پولیس  اہلکاروں کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اغوا برائے تاوان میں ملوث پولیس کے5اہلکاروں کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس اہلکاروں میں ہیڈکانسٹیبل فیصل جعفری،عارف،شفاعت،عمران اور بلال حیدر شامل ہیں۔   گرفتار پولیس اہلکاروں نے انعام اللہ کو اغواٗ کرکے 25لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ تاوان کے لیے بیس لاکھ روپے وصول کرلیے گئے تھے تاہم پولیس نے پانچ لاکھ روپے تاوان وصول کرتے ہوئے ملزموں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا تھا۔