Thursday, March 28, 2024

اغوابرائے تاوان کی وارداتوں میں پولیس افسرفیصل جعفری گرفتار

اغوابرائے تاوان کی وارداتوں میں پولیس افسرفیصل جعفری گرفتار
April 4, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے اغوا برائے تاوان  میں ملوث پولیس افسر کو گرفتار کرلیا،ملزم فیصل جعفری پہلے بھی اغوا برائے تاوان کے الزام میں سندھ بدر ہوچکا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شاید سندھ پولیس کی ترجمان ٹھیک ہی کہتی ہیں کہ اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کم ہوگئیں کیونکہ اب  پکڑے جارہی ہیں اغوابرائے تاوان میں ملوث پولیس کی کالی بھیڑیں ۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے گلستان جوہر میں چھاپہ مار کر فیصل جعفری کو 7 ساتھیوں سمیت گرفتار کیا اور مغوی امان اللہ کو نہ صرف بازیاب کرایا بلکہ ملزمان کی گاڑی سے شراب کی بوتلیں بھی برآمد کرلیں۔ یہ کوئی پہلی بار نہیں ہوافیصل جعفری پچھلے برس بھی اغوا برائے تاوان کے الزام میں سندھ بدر ہوچکے ہیں ۔ صوبہ بدری کے باوجود فیصل جعفری کی دوبارہ تعیناتی نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔ فیصل جعفری صوبہ بدر ہونے کے باوجود دوبارہ ایس ایس پی ایسٹ کے پاس  کیسے تعینات ہوگیا۔ بلوچ کالونی سے قتل کے کیس میں مفرور ملزم کیسے ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا۔ ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ  نے فیصل جعفری کا ماضی معلوم ہونے کے باوجود اسے خفیہ ٹیم کا سربراہ کیوں بنایا۔