Thursday, March 28, 2024

اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بننے والی آمنہ اسپتال میں دم توڑ گئی

اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بننے والی آمنہ اسپتال میں دم توڑ گئی
June 16, 2019
اوکاڑہ ( 92 نیوز) اوکاڑہ میں سفاکیت اور درندگی کا سلسلہ تھم نہ سکا ، دوروز قبل اغوا  کے بعد زیادتی کا نشانہ بننے والی آمنہ رشید ہسپتال میں دم توڑ گئی، انصاف کے متلاشی ورثا نے  وزیر اعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ  کیا ہے۔ اوکاڑہ میں ایک اور غریب کی بیٹی بااثر اور ظالم بگڑے رئیس زادوں کی ہوس کا نشانہ بن گئی،تین روز قبل مصطفیٰ آباد کی رہائشی 25سالہ آمنہ رشید کو با اثر افراد نے   زبردستی گن پوائنٹ پر اغوا کیا اور زیادتی کے بعد تشویش ناک حالت میں  پھینک کر فرار ہو گئے۔ آمنہ کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال ساؤتھ سٹی منتقل کر دیا گیا ، جہاں وہ  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ ورثا نے وزیر اعظم  اور وزیر اعلیٰ پنجاب  سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے  ۔