Sunday, September 8, 2024

اعلیٰ کارکردگی کےحامل طلبا و طالبات میں آٹھ برسوں میں ایک ارب سے زائد انعامات تقسیم کئے ہیں: شہباز شریف

اعلیٰ کارکردگی کےحامل طلبا و طالبات میں آٹھ برسوں میں ایک ارب سے زائد انعامات تقسیم کئے ہیں: شہباز شریف
January 15, 2016
لاہور(92نیوز)وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ تعلیم کے میدان میں اعلی کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں آٹھ برسوں میں ایک ارب سے زائد کے انعامات تقسیم کئے جا چکے ہیں انڈوومنٹ فنڈز کے ذریعے ا یک لاکھ طلبہ کو وظیفے دئیے گئے ہیں اور آئندہ برس تک ان کی تعداد دو لاکھ کر دی جائے گی تقریب کے آغاز پر طلباءکو پنجاب پولیس کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ تفصیلات کےمطابق ایوان اقبال لاہور میں پاکستان بھر کے میٹرک اور انٹر کے ہونہار426 طلبہ و طالبات میں ساڑھے اٹھارہ کروڑ روپے کے نقد انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے آٹھ برس قبل چند دیے جلائےجن کی تعداد آج ہزاروں لاکھوں میں ہےاب اس منزل کا راستہ کوئی نہیں روک سکے گا۔ کاش ماضی میں اس طرح آگے بڑھ رہے ہوتےتو منزل کے قریب پہنچتے۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے مز ید کہا کہ ایک سابق وزیر اعلی نے اپنے سیکرٹ فنڈز سے چالیس کروڑ روپے لٹا دئیے ماضی میں لوٹ مار اور کرپشن کے انبارنہ ہوتے تو آج ملک زیادہ ترقی کرتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی کا حال دیکھ کر ہمیں سبق سیکھنا چاہئے احتساب کے نظام کو لاگو کرنا ہو گا۔ وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ بجلی کے منصوبوں پر کام جاری ہے اور جلد اندھیر چھٹ جائیں گے بدقسمی سے پاکستان میں قانون کی گرفت موجود نہیں اور کرپشن کرنیوالوں کوئی پوچھنے والا نہیں اگر مجھ پر یا میرے خاندان پر کرپشن کا کوئی بھی ا لزام ہوا تو آپ کا ہاتھ ہو گا اور میرا گریبان۔