Sunday, September 8, 2024

اعلیٰ شخصیت کا مخصوص شوگر ملوں کو فی مل 50 کروڑ قرضہ جاری کرنے کا حکم

اعلیٰ شخصیت کا مخصوص شوگر ملوں کو فی مل 50 کروڑ قرضہ جاری کرنے کا حکم
March 17, 2016
کراچی (92نیوز) سندھ میں درجن سے زائد مخصوص شوگر ملوں کو نوازنے کی تیاریاں۔ پیپلز پارٹی کی ایک اعلیٰ شخصیت نے سندھ بینک کو فی شوگر مل پچاس کروڑ روپے قرضہ جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بینک کے لیے تجوریوں کے منہ کھولنے کا حکم صادر ہوگیا۔ سندھ میں ایک درجن سے زائد شوگر ملوں کو نوازا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی کی ایک اعلیٰ شخصیت نے احکامات دیے ہیں کہ ہر ایک شوگر مل کو پچاس کروڑ روپے کا قرضہ جاری کیا جائے جس کے بعد قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑا کر قرضہ جاری کرنے کے مراحل مکمل کیے جا رہے ہیں۔ خدشہ ہے کہ اگر اعلیٰ شخصیت کے حکم کی تعمیل کر دی تو سندھ بینک کا دیوالیہ نکل جائےگا۔ ذرائع کے مطابق قرضوں کے اجراءمیں بینک کے صدر بلال شیخ اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ بلال شیخ کو پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت کا منظورنظر تصور کیا جاتا ہے اور انہی کے طفیل انہیں یہ اعلیٰ منصب ملا ہے۔ دوسری جانب سندھ بینک میں اس گھوٹالے کی بھنک قومی احتساب بیورو کو پڑگئی ہے اور تحقیقات شروع کی جاچکی ہیں۔