Tuesday, May 7, 2024

اعلان لاہور کرنے والوں سے عوام اعلان لا تعلقی کر چکے ہیں ، وزیر اعلیٰ پنجاب

اعلان لاہور کرنے والوں سے عوام اعلان لا تعلقی کر چکے ہیں ، وزیر اعلیٰ پنجاب
December 16, 2020

لاہور (92 نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اعلان لاہور کرنے والوں سے عوام اعلان لا تعلقی کر چکے ہیں، کاش اعلان لاہور کرنے والے پہلے کرپٹ قیادت سے علیحدگی کا اعلان کرتے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ  کہ پی ڈی ایم کو مینار پاکستان کے سائے تلے عوام کی جانب سے مسترد کرنے کا اعلان ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے، کرپٹ عناصر اعلان لاہور  کے نام سے عوام کو ایک بار پھر دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  کورونا پھیلا کر عوام کی زندگیوں سے کھیلنے والے مسترد شدہ عناصر کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔