Tuesday, April 23, 2024

اعلانِ جنگ عمران خان کے خلاف ہے ، عبدالغفور حیدری

اعلانِ جنگ عمران خان کے خلاف ہے ، عبدالغفور حیدری
November 5, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) عبدالغفور حیدری نے کہا اعلانِ جنگ عمران خان کے خلاف ہے۔ ادارے انہیں یہ جنگ لڑنے دیں۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا آج پانچویں رات ہے آپ سب شرکاء یہاں بیٹھے ہیں ۔ آپ کے حوصلے کو داد دیتا ہوں ۔ آپ لوگ یہاں ڈٹے ہوئے ہیں ۔ ربیع الاول کا مہینہ ہے ، آقا دو جہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کا مہینہ ہے۔ یہ مبارک اور رحمتوں والا مہینہ ہے۔ مولانا عبدالغفور حیدری بولے آج ملک میں ریاست مدینہ کی بات کی جاتی ہے ۔ عمران خان نے دوسری جماعتوں کے لوگوں کو اپنی پارٹی میں شامل کیا ۔ عمران خان تم تو ہر بات پر یوٹرن لیتے ہو ۔ تم اپنی بات پر خود عمل نہیں کرتے ہو ۔ تمھارے کاموں اور اعمال سے ریاست مدینہ کا کوئی تعلق نہیں۔