Wednesday, April 24, 2024

اعظم سواتی کے الیکشن کمیشن پر الزامات سے متعلق سماعت آج ہوگی

اعظم سواتی کے الیکشن کمیشن پر الزامات سے متعلق سماعت آج ہوگی
October 26, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرریلوے اعظم سواتی کے الیکشن کمیشن پر الزامات سے متعلق سماعت آج ہوگی۔ 

وزیرریلوے اعظم سواتی کے خلاف دو رکنی کمیشن کیس کی سماعت کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی کو ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا ہے۔

اعظم سواتی کی گذشتہ سماعت پر مہلت کی استدعا مسترد کردی گئی تھی۔