Friday, May 17, 2024

اعظم سواتی دوسرے وزیر ہیں جنہوں نے عمومی تحقیقات پر استعفیٰ دیا ، فواد چودھری

اعظم سواتی دوسرے وزیر ہیں جنہوں نے عمومی تحقیقات پر استعفیٰ دیا ، فواد چودھری
December 6, 2018
لندن (92 نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا اعظم سواتی دوسرے وزیر ہیں جنہوں نے عمومی تحقیقات پر استعفیٰ دیا۔ فواد چودھری نے ٹویٹ پیغام میں کہا اس ملک میں سزا یافتہ لوگ بھی عہدوں سے چمٹے رہتے تھے۔ عمران خان نے خود احتسابی کا جو کلچر سیاست میں متعارف کرایا اس کی مثال انتہائ جدید جمہوری ممالک میں ہی ملتی ہے۔ یہی روایات نئے پاکستان کانیا رخ ہیں۔ دوسری طرف نعیم الحق بولے اعظم سواتی نے 15 روز قبل مستعفی ہونے کی پیشکش کی تھی۔ فیصلہ حق میں آیا تو دوبارہ وزیر ہوں گے۔