Friday, April 26, 2024

اعظم سلیمان وفاقی سیکرٹری داخلہ،یوسف نسیم چیف سیکرٹری پنجاب تعینات

اعظم سلیمان وفاقی سیکرٹری داخلہ،یوسف نسیم چیف سیکرٹری پنجاب تعینات
October 2, 2018
اسلام آباد  ( 92 نیوز)وفاقی حکومت نے سینئر بیوروکریٹ اعظم  سلیمان کو وفاقی سیکریٹری داخلہ اور یوسف نسیم کھوکھر کو چیف سیکریٹری پنجاب تعینات کردیا ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اعظم سلیمان کو وفاقی سیکرٹری داخلہ تعینات کر دیا گیا  ، اعظم سلیمان چیف سیکرٹری سندھ کے ساتھ کئی اہم ذمہ داریوں پر فائز رہے ہیں اور اب وفاقی حکومت نے ایک بار پھر اعظم سلیمان کواہم ذمہ داری تفویض کردی ہے ۔ اعظم سلیمان احھی شہرت اور وسیع انتظامی تجربے کے حامل افسران میں شمار کئے جاتے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب اکبر درانی کو عہدے سے ہٹادیاگیا اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا  جبکہ یوسف نسیم کھوکھر کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔