Saturday, May 11, 2024

اعصام الحق کی اے ایس بی کلاسک ورلڈچیمپئن شپ ڈبلزکےفائنل میں رسائی

اعصام الحق کی اے ایس بی کلاسک ورلڈچیمپئن شپ ڈبلزکےفائنل میں رسائی
January 13, 2017
آکلینڈ(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے ٹینس سٹار اعصام الحق اے ایس بی کلاسک ورلڈ ٹینس چیمپین شپ ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئے۔ تفصیلات کےمطابق نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں جاری اے ایس بی کلاسک ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں اعصام الحق اور ان کے پارٹنر میٹکوسکی نے نیوزی لینڈ اور برازیل کی جوڑی مارک ڈینیل اور ڈیمولینیئر کوشکست دے کر فائنل میں قدم رکھے ۔ اعصام الحق اور ان کے ساتھی میٹکوسکی نے اپنے مدمقابل جوڑی کو اسٹریٹ سیٹ میں چھے چار اور چھے چار سے شکست دی ۔ اعصام الحق اور میٹکوسکی کا اب فائنل میں مقابلہ اسرائیل اور امریکہ کی جوڑی جوناتھن ریچ اور سکاٹ لیسپکی سے ہو گا۔