Thursday, April 25, 2024

اعصام الحق کی اپیل پر ٹینس کے عالمی ستاروں کی کورونا سے متاثرہ خاندانوں کو اشیا عطیہ

اعصام الحق کی اپیل پر ٹینس کے عالمی ستاروں کی کورونا سے متاثرہ خاندانوں کو اشیا عطیہ
May 18, 2020
 ملتان (92 نیوز) اعصام الحق کی اپیل پر ٹینس کے عالمی ستاروں نوواک جوکووچ، رافیل نڈال ،راجر فیڈرر،گریگور دمتریوف ،ماریا شرا پووا اور ڈینئیل میدیوف نے کورونا سے متاثرہ پاکستانی خاندانوں کی امداد کیلئے اپنی اشیا عطیہ کر دیں۔ اعصام الحق نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ انکی اپیل پر روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپووا اپنے دستظ شدہ جوتوں کی دو جوڑیاں عطیہ کریں گی ۔ عالمی نمبر پانچ روسی ٹینس اسٹار ڈینئیل میدیوف اور بلغارین ٹینس اسٹار گریگور دزمتریوف نے اپنے اپنے دستخط شدہ  ریکٹس پاکستانیوں کیلئے عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔ https://twitter.com/aisamhqureshi/status/1262055200455561217?s=20 اعصام الحق قریشی نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسٹارز اگینسٹ ہنگر کمپین کے تحت اب تک 15 ہزار مستحق خاندانوں میں راشن  تقسیم کر چکے ہیں اور انکا ٹارگٹ ایک لاکھ مستحق  خاندانوں میں راشن تقسیم کرنا ہے ۔ https://twitter.com/aisamhqureshi/status/1262046394086457345?s=20 اعصام الحق  کا کہنا تھا کہ انکی اپیل پر شعیب ملک، وسیم اکرم ،راجر فیڈرر، رافیل نڈال، شہباز احمد سینئر، باکسر عامر خان ،جہانگیر خان ،شعیب اختر، مشتاق احمد سمیت متعدد اسٹار پلیئرز نے اپنی اشیا نیلامی کیلئے انہیں دی ہیں ،جن کی نیلامی سے حاصل رقم سے مستحق پاکستانی خاندانوں  کو راشن دیں گے۔