Saturday, May 11, 2024

اعصام الحق کا نیوٹرل مقام پر ڈیوس کپ ٹائی کا میچ کھیلنے سے انکار

اعصام الحق کا نیوٹرل مقام پر ڈیوس کپ ٹائی کا میچ کھیلنے سے انکار
November 18, 2019
کراچی (92 نیوز) وطن کی عزت پر کوئی آنچ نہیں آنے دوں گا۔ پاکستان آکر کھیلنا ہے تو ٹھیک وگرنہ نیوٹرل مقام پر ڈیوس کپ ٹائی کا میچ نہیں کھیلوں گا۔ پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن اور بھارتی ٹینس فیڈریشن کو کرارا جواب دیدیا۔ ڈیوس کپ ٹائی مقابلے 29 اور 30 نومبر کو اسلام آباد میں ہونا تھے تاہم آئی ٹی ایف نے بھارتی مطالبے پر ایونٹ نیوٹرل مقام پر منتقل کردیا تھا۔ اعصام الحق کا کہنا تھا بھارت کا ڈیوس کپ کیلئے ٹیم پاکستان نہ بھیجنا غیر منصفانہ فیصلہ ہے، روزانہ سیکڑوں بھارتی شہری کرتارپور، ننکانہ صاحب اور ٹیکسلا کا دورہ کرتے ہیں، پاکستان میں کبھی  کسی بھارتی شہری کیساتھ تشدد یا بد تمیزی کا واقعہ نہیں ہوا۔ ٹینس اسٹار نے کہا برطانوی شاہی جوڑے نے پاکستان کا دورہ کیا۔غیر ملکی ٹیمیں اور کھلاڑی پاکستان آئے، ہالینڈ کی ملکہ میکسما پاکستان آرہی ہیں تو ایسے میں فول پروف سکیورٹی کی یقین دہانی کے باوجود بھارتی ٹینس ٹیم پاکستان کیوں نہیں آسکتی۔ اعصام الحق نے کہا انہوں نے ایونٹ کے بائیکاٹ کا فیصلہ ملکی وقار اور سکیورٹی اداروں کی عزت کیلئے کیا ہے۔