Thursday, May 9, 2024

اعصام الحق نے نیو یارک اوپن ٹینس کا ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

اعصام الحق نے نیو یارک اوپن  ٹینس کا ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
February 17, 2020
نیو یارک (92 نیوز) پاکستان کے اسٹار ٹینس پلیئر اعصام الحق نے نیو یارک اوپن  ٹینس کا ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔ پاکستانی اسٹار اعصام الحق نے اپنے برطانوی پارٹنر ڈومنیک اگلوٹ کے ہمراہ نیویارک اوپن ٹینس کے ڈبلز ٹائٹل کے فائنل میں جانسن اور اوپیلکا پر مشتمل امریکی جوڑی کو شکست دی۔ پاک برطانوی جوڑی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سات، چھ اور سات چھ، سے شکست دی، اعصام الحق نے ڈومنیک اگلوٹ کے ساتھ کھیلتے ہوئے پہلا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔