Sunday, September 8, 2024

اعصام الحق نے بین الاقوامی معیار کے ٹینس کورٹ کا افتتاح کر دیا

اعصام الحق نے بین الاقوامی معیار کے ٹینس کورٹ کا افتتاح کر دیا
September 19, 2017

لاہور (92 نیوز) پنجاب سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام بین الاقوامی معیار کے ٹینس کورٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔

اس موقع پر پاکستان کے بین الاقوامی ٹینس پلئر اعصام الحق نے 92 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ بین الاقوامی کھلاڑی پاکستان آئیں تو ہمیں انہیں جدید ترین سہولیات مہیا کرنا ہونگی۔

پاکستان میں کرکٹ کی سرگرمیوں  کے ساتھ ساتھ دوسرے کھیلوں کو بھی پروان چڑھانے میں حکومت نے اقدامات اٹھانے شروع کر دیئے ہیں۔

اعصام الحق نے کہا کہ

مجھے یقین نہیں آرہا بین الاقوامی معیار کورٹ لاہور میں بنا ہے۔ جب بھی پاکستان آیا یہاں آکر ٹریننگ کروں گا۔ لاہورمیں ٹینس کا بہترین کورٹ بنایا گیا ہے۔

اعصام الحق نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ اس طرح کی اچھی سہولیات ملک کے دوسرے حصوں میں بھی میہا کی جائیں گی۔ ملک کے حالات جلد بہتر ہونگے اور دوسری بین الاقوامی ٹینس کی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔