Monday, September 16, 2024

اعصابی نظام کو بجلی سے کنٹرول کر کے مختلف بیماریوں کا علاج ممکن ہے : طبی محققین

اعصابی نظام کو بجلی سے کنٹرول کر کے مختلف بیماریوں کا علاج ممکن ہے : طبی محققین
August 2, 2016
لندن (ویب ڈیسک) سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انسانی اعصابی خلیوں کو بجلی سے کنٹرول کر کے مختلف بیماریوں کا علاج کرنا ممکن ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک طبی تحقیقی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس طریقہ علاج سے دمے، جوڑوں کی سوزش اور شوگر جیسی بیماریوں کا علاج ممکن ہو سکتا ہے۔ گلوانی بائیو الیکٹرانکس نامی کمپنی کے اس تحقیقی پراجیکٹ میں گلیکسو سمتھ کلائن، ویرلی اور لائف سائنسز جیسی کمپنیاں شامل ہیں۔ ابتدائی تجربات میں محققین نے جانوروں کے اعصابی پیغامات کو بجلی کے ذریعے کنٹرول کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ محققین نے گردن کی مرکزی شریان کے گرد کیمیائی سینسرز نصب کیے۔ یہ سینسرز حاصل شدہ معلومات کو اعصاب کے ذریعے واپس دماغ میں بھیجتے ہیں تاکہ وہ خون میں شامل ہونے والی شوگر کی سطح کا جائزہ لے کر اس پر ردعمل ظاہر کرے۔ محققین پرامید ہیں کہ مستقبل میں مزید تجربات کے بعد اس طریقہ علاج سے بڑے پیمانے پر انسانی بیماریوں کا علاج کیا جا سکے گا۔