Friday, April 19, 2024

پاکستان میں حقانی نیٹ ورک کے محفوظ ٹھکانے موجود نہیں، اعزاز چوہدری

پاکستان میں حقانی نیٹ ورک کے محفوظ ٹھکانے موجود نہیں، اعزاز چوہدری
January 19, 2018

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کہتے ہیں کہ پاکستان میں حقانی نیٹ ورک کے محفوظ ٹھکانے موجود نہیں ہیں۔ امریکہ کو شک ہے تو وہ ہمیں معلومات شیئر کرے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹریو دیتے ہوئے امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا کہ افغانستان کا تینتالیس فیصد علاقہ طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے زیرقبضہ ہے۔ ہم توپاکستان ان پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ واپس جائیں اورا ہے کہ وہاں کیے مرکزی سیاسی دھارے میں جا کر شامل ہوں۔

پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کے حوالے سے سوال پر اعزاز چوہدری نے کہا کہ کہ افغان مہاجرین ملکی سیکیورٹی کیلئے خطرہ بنتے جارہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ بھی واپس چلے جائیں تاکہ سرحد محفوظ ہو۔

پاکستانی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ ملحقہ سرحد کی مکمل نگرانی ممکن نہیں جس کی وجہ سے لوگ آتے ہیں۔ پاکستان کی کوشش اور خواہش یہی ہے کہ دونوں ملک مل کر کام کریں اسی میں دونوں کا فائدہ ہے۔

امریکا کے ساتھ خفیہ معلومات کے تبادلے اور فوجی تعاون ختم ہونے کے حوالے سے اعزاز چودھری نے  کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان رابطے ہیں جس میں ورکنگ لیول پر انٹیلی جنس شیئرنگ بھی شامل ہے۔