Friday, March 29, 2024

اعجاز شاہ کے بیان پر غلط فہمی پیدا ہوئی جو دور کر دی ، پرویز خٹک

اعجاز شاہ کے بیان پر غلط فہمی پیدا ہوئی جو دور کر دی ، پرویز خٹک
November 9, 2020
پشاور (92 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور وزیر دفاع پرویز خٹک کی باچا خان مرکز آمد ہوئی۔ پرویز خٹک نے کہا اعجاز شاہ کے بیان پر غلط فہمی پیدا ہوئی جو دور کر دی۔ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں  شہید ہونے والے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما بشیر بلور شہید اور میاں افتخار حسین کے شہید صاحبزادے سے متعلق بیان  دیا تواے این پی کی جانب سے بالخصوص اور خیبر پختونخوا کے عوام کی جانب سے بالعموم انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر وزیر داخلہ پرویز خٹک ، وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنما جرگہ لے کر باچا خان مرکز پشاور پہنچ گئے اور اے این پی رہنمائوں سے معذرت کر لی اے این کے رہنمائوں حاجی غلام احمد بلور، میاں افتخار حسین، سردار حسین بابک اور ایمل ولی خان نے جرگہ قبول کر لیا اور وفاقی وزیر اعجاز شاہ کے خلاف اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کی کال واپس لے لی ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اعجاز شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ تمام شہداء نے قربانیاں ملک کی بقاء کے لیے دیں ، ان کی قربانیوں کو احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی باچا خان مرکز آمد کا تعلق کسی بھی صورت پی ڈی ایم جلسے سے نہیں۔