Monday, May 13, 2024

اعجاز جاکھرانی کے گھر پر نیب کا چھاپہ، اہم فائلیں ضبط

اعجاز جاکھرانی کے گھر پر نیب کا چھاپہ، اہم فائلیں ضبط
October 9, 2019

کراچی (92 نیوز)احتساب بیورو کا وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اعجاز جاکھرانی کے گھر پر چھاپہ، نیب کی ٹیم نے کاروائی کے دوران اہم فائلیں قبضے میں لے لیں۔

نیب سکھر کی ٹیم نے وزیراعلیٰ سندھ کی ٹیم کے اہم کھلاڑی اعجاز جاکھرانی کے گھر پر چھاپہ مارا، نیب سکھر کی ٹیم 4 گھنٹے سے زائد تک اعجاز جاکھرانی کے گھر میں موجود رہی،چھاپے کے دوران مختلف فائلیں اوردستاویزات تحویل میں لے لی گئیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز جاکھرانی کا کہنا تھا کہ وہ نیب کے ہر نوٹس پر پیش ہوتے ہیں، نیب کو کوئی چیزچاہیے تھی تو مجھے بتاتے۔

چھاپے کے بعد پیپلز پارٹی کے سعید غنی اور دیگر اعجاز جاکھرانی کے گھر پہنچے تو انہیں اندر جانے سے روک دیا گیا

صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کارروائی غیر آئینی، غیر قانونی اور حراساں کرنے کے مترادف ہے، نیب نے احتساب کے نام پر تماشا لگا رکھا ہے

سعید غنی نے کہا کہ نیب کی کارروائی کا انداز ایسا ہے جیسے کسی کالعدم دہشت گرد کے گھر پرچھاپہ مارا گیا ہو، پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کو انکوائری شروع ہوتے ہی گرفتار کر لیا جاتا ہے جبکہ تحریک انصاف کے رہنمائوں کو کچھ نہیں کہا جاتا۔

اعجاز جاکھرانی کی گرفتاری کے خلاف پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی، خواتین رہنمائوں اور کارکنوں نے  علامتی دھرنا دیا بھی دیا۔