Friday, April 19, 2024

اعجاز جاکھرانی کے گھر دوران چھاپہ نیب ٹیم پر ہجوم کا حملہ، چیئرمین نیب کا نوٹس

اعجاز جاکھرانی کے گھر دوران چھاپہ نیب ٹیم پر ہجوم کا حملہ، چیئرمین نیب کا نوٹس
June 29, 2021

جیکب آباد (92 نیوز) جیکب آباد میں اعجاز جاکھرانی کے گھر چھاپے کے دوران نیب ٹیم پر ہجوم نے حملہ کردیا، چیئرمین نیب جاوید اقبال نے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب کو انکوائری کروانے کا حکم دے دیا۔

نیب حکام کے مطابق اعجاز جاکھرانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے، حملے سے ٹیم کے ارکان زخمی ہوئے، ضلعی پولیس اور ایس ایس پی جیکب آباد نے کوئی تعاون نہیں کیا۔

نیب سندھ ایجوکیشن ریفارمز پروگرام میں بے ضابطگیوں کی سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں تحقیقات کررہی ہے۔

نیب کے مطابق قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ٹیم نے گزشتہ روز اعجاز جاکھرانی کے گھر چھاپہ مارا تھا۔