Saturday, May 4, 2024

اعجاز الحق کی چودھری برادران سے ملاقات،ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

اعجاز الحق کی چودھری برادران سے ملاقات،ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
May 22, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) مسلم لیگ (ض) کے سربراہ اعجاز الحق نے لاہور میں مسلم لیگ ق کے سربراہان چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور مسلم لیگیوں کے اتحاد پر مشاورت کی ۔ اس موقع پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ مسلم لیگیوں کا اتحاد خوش آئند ہے ، نگران وزیر اعظم اور وزرائے اعلیٰ غیر متنازعہ ہونے چاہئیں ۔