Saturday, May 18, 2024

اعتزازحسن پیپلزپارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں، اپوزیشن چاہتی ہے نوازشریف ان کے راستے سے ہٹ جائیں: وزیر قانون پنجاب

اعتزازحسن پیپلزپارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں، اپوزیشن چاہتی ہے نوازشریف ان کے راستے سے ہٹ جائیں: وزیر قانون پنجاب
May 13, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) وزیر قانون پنجاب کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا ایجنڈا ملک کی ترقی روکنا ہے۔ اپوزیشن چاہتی ہے کہ کسی بھی منفی ہتھکنڈے سے نوازشریف منظر سے ہٹ جائیں۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان گند ڈالنے ماسٹر ہیں۔ ان کا فلسفہ ہے کہ جس نے بھی آف شور کمپنیاں بنائیں وہ کرپٹ ہے، اب اپنوں کی کمپنیاں نکل آئی ہیں تو چپ ہیں۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ راجہ ریاض جیسے پرانے لوگوں کا پیپلزپارٹی چھوڑنا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ پارٹی کا چیپٹر کلوز ہو رہا ہے۔ اس کام میں اعتزاز احسن ملوث ہیں جو خود پیپلزپارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ کے ایوان سے غیرحاضر ہونے پر میاں محمود الرشید کی جانب سے ایوان میں قرارداد پیش کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اپوزیشن والے شوق پورا کر لیں۔ قرارداد پیش ہوئی ہم بھی ترمیم لے کر آئیں گے اور یہ بھاگ نکلیں گے۔