Wednesday, April 24, 2024

اعتزاز احسن کی ذہنی حالت درست نہیں، علاج پر توجہ دیں، رانا ثناء

اعتزاز احسن کی ذہنی حالت درست نہیں، علاج پر توجہ دیں، رانا ثناء
July 23, 2020
لاہور (92 نیوز) لیگی رہنماء رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے اعتزاز احسن ایک اچھے وکیل اور انسان تھے۔ اب اعتزاز احسن کی ذہنی حالت درست نہیں، انہیں اپنے علاج پر توجہ دینی چاہیے۔ رانا ثناء اللہ میڈیا سے گفتگو میں بولے کہ نیب کو بند اور چیئرمین نیب کو مستعفی ہونا چاہیے۔ نیب حکومت کے ہاتھ میں ایک ہتھیار ہے جو وہ مخالفین کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ثابت ہو چکا ہے کی نیب سیاسی انجینئرنگ کرنے والا ادارہ بن چکا ہے، یہ احتساب نہیں انتقام ہے، اس سے ملک نہیں چل سکتا۔ لیگی رہنماء نے کہا کہ 2 سال میں عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے، حکومت ہمارے ساتھ بیٹھ کر نیب قانون میں تبدیلی میں اتفاق کرتی ہے بعد میں مگر جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب حکومت فنانشل ٹیرر کا قانون لا رہی ہے، اب جو بندہ باہر پیسے بھیجے وہ دہشت گرد بنا دیا جائے گا۔ کورونا آئے 6 ماہ ہوئے مگر یہ ملک کی معیشت کو پہلے ہی ڈبو چکے تھے۔