Friday, April 26, 2024

اپوزیشن چوروں کا ٹولہ ہے جو ترقی کا سفر روکنا چاہتا ہے : عابد شیرعلی

اپوزیشن چوروں کا ٹولہ ہے جو ترقی کا سفر روکنا چاہتا ہے : عابد شیرعلی
May 11, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پارلیمنٹ ہاوس کے باہر ایک جانب سوال و جواب کا سیشن چلتا رہا تو دوسری جناب حکومتی رہنما اپوزیشن پر تنقید کے نشتر چلاتے رہے۔ عابد شیر علی بولے اپوزیشن چوروں کا ٹولہ ہے جو ترقی کا سفر روکنا چاہتا ہے۔ دانیال عزیز کہتے ہیں اپوزیشن اپنے ٹی او آرز سے بھاگ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنماو¿ں نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن پر خوب تنقید کے نشتر چلائے۔ وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا کہ چوروں کا ٹولہ پاکستان میں ترقی کا سفر روکنا چاہتا ہے۔ کرپشن میں اعتزاز احسن کی اہلیہ کا نام سرفہرست ہے۔ اعتزاز احسن کا چورن بکنے والا ہے اور نہ ان کا کوئی سیاسی مستقبل ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے دانیال عزیز کہتے ہیں کہ عمران خان ایک بار پھر قلا بازی کھا گئے۔ اب کمیشن کی بجائے نیب سے تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنے ٹی او آرز سے بھاگ رہی ہے۔ عمران کے یاروں کی جب انکوائری شروع ہوئی تو پلٹ گئے۔