Sunday, May 12, 2024

اعتزاز احسن کا آصف زرداری کے مقدمات سندھ منتقل کرنیکا مطالبہ

اعتزاز احسن کا آصف زرداری کے مقدمات سندھ منتقل کرنیکا مطالبہ
November 18, 2019
لاہور (92 نیوز) اعتزاز احسن نے آصف زرداری کے مقدمات سندھ منتقل کرنے کا مطالبہ کر دیا، کہتے ہیں نواز شریف کے بیرون ملک جانے سے سندھ میں تاثر قائم ہو رہا ہے کہ پنجاب والوں سے خصوصی برتائو کیا جاتا ہے جبکہ سندھ والوں کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما ء اعتزاز احسن نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں کہا آصف زرداری میاں نواز شریف کی طرح چھوٹے دل کے بندے نہیں ہیں، آصف زرداری نے روک دیا ہے کہ ابھی ان کی ضمانت دائر نہ کی جائے، وہ چاہتے ہیں انکا کیس اسلام آباد سے کراچی منتقل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا میں نواز شریف کو بہادر شخص نہیں مانتا، یہ سن 2000 میں بھی باہر چلے گئے تھے اوراب یہ مریم نواز کو پاکستان میں چھوڑ کر جا رہے ہیں یہ بڑی تکلیف کی بات ہے، لاہور ہائیکورٹ نے درست فیصلہ کیا ہے۔سب کا فوکس نواز شریف کی طرف تھا۔ اعتزاز احسن مزید بولے کہ میرے نام سے جعلی ٹویٹس کیے جا رہے ہی اور یہ پی ٹی آئی کے لوگ کر رہے۔ میں جمہوریت پسند بندہ ہوں، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنا ہے یا نہیں یہ فیصلہ حکومت نے کرنا ہے۔